عمران نے این اے45کرم ایجنسی میں بھی الیکشن کا میدان مارلیا
پشاور (کے جی ٹی نیوز ایف بی پیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 45 کرم کے تمام 143 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق عمران خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 20881 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار جمیل خان نے11957 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار شیر محمد خان صرف 258 ووٹ حاصل کرپائے اور چھٹے نمبر پر رہے۔ تیسرا، چوتھا اور پانچواں نمبر آزاد امیدواروں کا رہا۔
Comments
Post a Comment