صحافی صدف نعیم کی جان بحق، عمران خان نے لانگ مارچ روک دیا، اہل خانہ سے اظہار تعز یت
(کے جی ٹی نیوز ایف بی پیج) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی سے وابستہ خاتون صحافی صدف نعیم کی حادثے میں شہادت کے باعث عمران خان نے آج کے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا۔ صدف نعیم مریدکے کے قریب عمران خان کے کنٹینر سے نیچے گریں اور کنٹینر کے نیچے کچلی گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
افسوسناک حادثے کے بعد عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور آج کے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا۔ انہوں نے صدف نعیم کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
Comments
Post a Comment