KGT NEWS FB PAGE
پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار بند، مریضوں کے لیے اب کیا متبادل ہے
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رہائش پذیر محمد یوسف کا خاندان تین افراد پر مشتمل ہے جس میں وہ خود، ان کی بیوی اور ان کا چار سال کا بیٹا شامل ہے۔
محمد یوسف بخار کی دوائی کے لیے طویل عرصے سے پیناڈول استعمال کرتے آرہے ہیں۔ ان کے مطابق معمولی بخار کی صورت میں جو اکثر موسم بدلنے پر انھیں یا ان کے خاندان کے دوسرے افراد کو ہوتا ہے تو وہ پیناڈول کو ہی آزمودہ دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ان کے گھر میں پیناڈول کی گولی اور سیرپ موجود رہتا ہے تاکہ بخار کی صورت میں وہ استعمال کر سکیں تاہم اگر بخار نہ اترے تو پھر وہ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔
پاکستان میں پیناڈول کے بطور بخار کی دوائی کے استعمال کا رجحان عام ہے اور لوگ بخار ہونے پر خود ہی پیناڈول استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اگرچہ ڈاکٹروں اور ماہرین صحت کے مطابق خود سے دوائی استعمال کرنا غلط ہے تاہم پاکستان میں اس کا رجحان عام ہے۔
لیکن اب پاکستان میں پیناڈول تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے اس کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان میں پیناڈول کی گولی اور سیرپ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ’جی ایس کے‘ تیار کرتی ہے جس نے حکومت پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اب اس کے لیے پیناڈول کی دوا کی پیداوار ممکن نہیں، اس لیے کمپنی کی جانب سے اسے بند کر دیا گیا ہے
Comments
Post a Comment