تحریک انصاف کا لبرٹی چوک پر پاور شو میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان
تحریک انصاف کا لبرٹی چوک پر پاور شو میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان
پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک پر زبردست پاور شو کا انعقاد
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہونے والے جلسے میں کیا جائے گا۔
عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لبرٹی چوک پر بہت بڑا پاور شو کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہونے والے جلسے میں کیا جائے گا۔
تاریخ کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دسمبر میں اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی اور فیصلہ حتمی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی حمایت کرتے رہے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ان کا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سیاسی جماعت پاکستان کے مختلف شہروں میں کارکنوں کے ساتھ ریلیاں نکال رہی ہے اور عام انتخابات کے فوری اعلان کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Comments
Post a Comment