عمران خان نے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی عمران خان نے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا 07 مارچ 2023ء) سابق وزیر اعظم عمران خان نے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ایڈیشنل سیشن کا گذشتہ روز کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی۔ قبل ازیں سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔ جبکہ اپنے خلاف مقدمات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اب یہ 76 واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کے تازہ ترین مقدمے کیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔ (جاری ہے) اسی طرح فواد چو...