عمران خان نے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی

 عمران خان نے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

07 مارچ 2023ء) سابق وزیر اعظم عمران خان نے وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ایڈیشنل سیشن کا گذشتہ روز کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی۔

قبل ازیں سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔ جبکہ اپنے خلاف مقدمات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اب یہ 76 واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کے تازہ ترین مقدمے کیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اسی طرح فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر دو نئے مقدمات کے اندراج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ان پر مقدمات کی تعداد 75 ہوگئی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ایک مقدمہ کوئٹہ اور دوسرا اسلام آباد میں درج کیا گیا، مقدمہ کوئٹہ اور دوسرا اسلام آباد میں درج کیا گیا، اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے نہ حیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شبلی فراز نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو الیکشن مہم نہ کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے ہر عدالت میں گئے ہیں، عمران خان کا موازنہ نواز شریف کے ساتھ کرنا ہم بڑی بے عزتی سمجھتے ہیں، نوازشریف ملک سے بھاگا ہوا ہے، عمران خان لاہور میں اپنے گھر میں ہی ہیں کہیں نہیں بھاگے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے سیکیورٹی بالکل نہیں تھی، کل عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو اس کا ذ مہ دار کون ہوگا؟ عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، مریم نواز کے والد قانون سے بھاگ کر لندن میں بیٹھا ہے، مریم نواز ہمیں بھاشن دے رہی کہ ہم گرفتاری سے کیوں بھاگتے ہیں، یہ لوگ انتخابات سے عمرا ن خان کو ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گے


 

Comments

Popular posts from this blog

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایک دہائی میں پہلی علاقائی حکومت منتخب ہوئی ہے۔ bhart ke zir qabzah kashmer min ek dhi min pehli alaqai hakomat mantakhab hoi hay.

پی ٹی آئی کا جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔