پاکستان کے سوات اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے سوات کے کسی بھی حصے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
تصویر: آن لائن
منگل کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔
لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی۔ دریں اثناء سوات کے کسی بھی علاقے سے زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments
Post a Comment